ETV Bharat / international

امریکہ میں ہاٹ ایئر بیلون گرنے سے چار افراد ہلاک، متعدد زخمی - گرم فضائی غبارہ حادثہ کا شکار

air balloon crash at Arizona, USA امریکہ کے ایریزونا میں اتوار کے روز گرم فضائی غبارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ہاٹ ایئر بیلون گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

a hot air balloon fell in the United States

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 10:43 AM IST

لاس اینجلس:امریکی ریگستانی ریاست ایریزونا میں اتوار کے روز گرم فضائی غبارہ گر گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ایلوئے پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ پر دیہی صحرائی علاقے میں پیش آیا۔ یہ علاقہ ریاست کے دارالحکومت فینکس سے تقریباً 105 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

مقامی 'کے این ایکس وی' نیوز چینل کے مطابق، امریکی ریگستانی ریاست ایریزونا میں اتوار کو پیش آئے حادثے کے وقت ایئر بیلون میں کل 13 افراد سوار تھے، جن میں آٹھ اسکائی ڈائیورز، چار مسافر اور ایک پائلٹ شامل تھے۔

حادثہ سے قبل اسکائی ڈائیورز غبارے سے باہر نکل چکے تھے۔عینی شاہدین نے حکام کو بتایا کہ دھماکے سے قبل غبارہ اوپر اور نیچے ہورہا تھا۔

اس حادثے میں موقع پر ہی ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین زخمیوں کی بعد میں موت ہو گئی۔ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی فضائی حدود میں مشبتہ چینی 'جاسوس' غبارے کی پرواز

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے حکام نے بتایا کہ "ہاٹ ایئر بیلون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔" این ٹی ایس بی اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.