ETV Bharat / international

Fire in Pakistan's Dadu: پاکستان میں جھلسنے سے 9 بچے ہلاک، 20 زخمی

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 10:42 PM IST

پاکستان کے ضلع دادو میں آگ لگنے سے 9 بچے ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے میں تقریباً 50 یا اس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ Nine children killed, 20 injured in Pakistan fire

پاکستان میں جھلسنے سے 9 بچے ہلاک، 20 زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے ضلع دادو میں مہار شہر کے قریب فیض محمد گاؤں میں آگ لگنے سے 9 بچے ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے، جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آگ پیر کی رات ایک جھونپڑی کے کچن میں لگی اور تیزی سے آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئی۔ تھوڑی ہی دیر میں آگ نے تقریباً 50 یا اس سے زیادہ گھروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ Nine children killed, 20 injured in Pakistan fire

مزید پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے سے تقریباً 150 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دادو کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عرفان علی سمو نے نو افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مہار تعلقہ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

گاؤں والوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے اس واقعہ پر فوری کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آگ پیر کی رات 9.30 بجے شروع ہوئی اور منگل کی صبح 9 بجے تک لگی رہی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.