قاہرہ: مصر کے شمال مشرقی صوبے سویز میں ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی پولیس آپریشن روم کے مطابق حادثہ جمعہ کو مصر میں قاہرہ عین سوخنا روڈ پر پیش آیا اور تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اس سے قبل شمالی مصر کے شہر فاقوس میں ایک بند ریلوے کراسنگ پوائنٹ پر غیر قانونی طور پر ایک منی بس کے ٹرین سے ٹکرا جانے سے تین افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔Bus Accident in Egypt
مصر میں سڑک حادثات عام ہیں، جس میں ہر سال ہزاروں لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری، سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ہوتے ہیں۔ پچھلے کچھبرسوں میں، مصر ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے نئی سڑکیں اور پل بنا رہا ہے اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔