ETV Bharat / international

Plane Crash امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹے طیارہ کے حادثے میں 4 لوگوں کی موت

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن پائپر PA-28 مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 8:20 بجے گر کر تباہ ہو گیا۔ Plane Crash US

Etv Bharatامریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹے طیارہ کے حادثے میں 4 لوگوں کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 11:00 AM IST

Updated : Oct 3, 2023, 11:34 AM IST

لاس اینجلس: امریکی ریاست یوٹاہ میں اتوار کی رات چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ گرینڈ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے مطابق، چھوٹا طیارہ مشرقی یوٹاہ کے شہر مواب کے کینیون لینڈز ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد دور افتادہ علاقے میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ "بدقسمتی سے، طیارے کا پائلٹ، نارتھ ڈکوٹا اسٹیٹ سنیٹر ڈگ لارسن، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن پائپر PA-28 مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 8:20 بجے گر کر تباہ ہوا۔ ایف اے اے اور یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے ذریعہ حادثے کی تحقیقات کی جائے گی۔

اس سے پہلے بھی اس طرح کا واقعہ ہیش آیا تھا۔ جس میں امریکہ کے سنوہومیش کاؤنٹی میں ہاروے فیلڈ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سنوہومش کاؤنٹی پولیس آفس کے مطابق، یہ حادثہ جمعہ کے روز سیسنا 208بی طیارے کے رینٹن سے اڑان بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہوا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔

سنوہومش کاؤنٹی کے طبی معائنہ کار متاثرین کی شناخت کر رہے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کر رہی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ کے مطابق سیریل نمبر N2069B والا طیارہ الاسکا کی کاپر ماؤنٹین ایوی ایشن کا تھا۔

(یو این آئی)

Last Updated : Oct 3, 2023, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.