ETV Bharat / international

Attack at Coal Mine in Balochistan پاکستان کے بلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ، چار مزدور ہلاک

پاکستانی حکام کے مطابق بلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ شدت پسند گروپوں سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے، جس میں چار مزدور ہلاک ہوگئے۔ وہیں دوسری جانب پاکستانی پولیس نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور دو کو حراست میں لے لیا ہے۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی کے دوران پاک فوج کے دو سپاہی بھی مارے گئے۔

Gunmen kill 4 coal miners in Pakistan's Balochistan
پاکستان کے بلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ، چار مزدور ہلاک
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 9:38 PM IST

کراچی: پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوشت میں پیر کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک کوئلے کی کان پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ شدت پسند گروپوں سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی جانب سے ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے صبح سویرے کان پر حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمی مزدوروں کو ہرنائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے کوئلے کی 11 کانوں کو آگ بھی لگا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

وہیں دوسری جانب پاکستانی پولیس نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کی تصدیو کی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق، عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی کے دوران پاک فوج کے دو سپاہی، سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان بھی مارے گئے۔پاکستان میں اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں، 17 فروری کو، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر جاری دہشت گردانہ حملے میں، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ باغیوں اور عسکریت پسندوں نے صوبے بلوچستان اور دیگر صوبوں میں حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اتوار کو بارکھان ضلع کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.