ETV Bharat / international

Protest in Kosovo کوسوو میں البانوی میئرز کی برطرفی کیلیے احتجاج میں شدت، تیس نیٹو فوجی زخمی - کوسوو میں البانوی میئرز

سربیا کے صدر الیگزینڈرووچک نے فوج کے لیے جنگی الرٹ جاری کر دیا ہے، دوسری طرف کوسوو کے صدر نے سربیائی ہم منصب الیگزینڈر پر کوسوو کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

30 NATO soldiers injured in Kosovo clashes with Serb protesters
کوسوو میں البانوی میئرز کی برطرفی کیلیے احتجاج میں شدت، تیس نیٹو فوجی زخمی
author img

By

Published : May 31, 2023, 8:55 PM IST

کوسوو: جنوب مشرقی یورپ کے خود مختار ملک جمہوریہ کوسوو میں البانوی میئرز کی برطرفی کے مطالبے میں شدت آ گئی ہے، علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں، اب تک پرتشدد مظاہروں میں 30 نیٹو فوجی اور 52 مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم اکثریت والے ملک کوسوو کے شمال میں سرب اکثریتی علاقوں میں اپریل کے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے البانوی میئرز کو عہدے سنبھالے تھے، جب کہ سربوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور نسلی فسادات شروع ہوگئے، جس کی وجہ سے وہاں بدامنی شدت اختیار کر گئی ہے۔

کوسوو کی پولیس نے سرب اکثریتی علاقوں پر چھاپا مارا اور مقامی میونسپلٹی کی عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے، ادھر دوسری جانب کوسوو کی پولیس، نیٹو کی زیرقیادت امن دستوں اور مقامی سربوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں، جس میں علاقے کے شمال میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جمعہ کو دارالحکومت پرسٹینا کی سرزنش کی، امریکہ نے اکثریتی سرب شمالی علاقوں میں کشیدگی بڑھانے سے بچنے کے لیے مشورے کو نظر انداز کرنے پر کوسوو کے خلاف اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، امریکہ نے البانوی میئرز کو طاقت کے ذریعے لگانے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔ کوسوو کو یورپ میں امریکی قیادت میں جاری فوجی مشقوں میں شرکت سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

متاثرہ علاقوں میں مظاہروں کے دوران پیٹرول بموں سے حملے بھی کیے گئے، تشدد پر قابو پانے کے لیے سیکریٹری جنرل نیٹو نے مزید 700 فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے، سربیا کے صدر الیگزینڈرووچک نے بھی فوج کے لیے جنگی الرٹ جاری کر دیا ہے، دوسری طرف کوسوو کے صدر نے سربیائی ہم منصب الیگزینڈر پر کوسوو کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کوسوو نے یک طرفہ طور پر 17 فروری 2008 کو سربیا سے اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ نے اسے ایک خودمختار ریاست کے طور پر سفارتی طور پر تسلیم بھی کیا، جن میں امریکہ اور یورپی یونین کے بڑے ممالک شامل ہیں، تاہم سربوں نے آزادی کے اس اعلان کو قبول نہیں کیا۔ روس اور چین بھی سربیا کی حمایت کر رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.