ETV Bharat / international

Mexico Earthquake میکسیکو میں شدید زلزلے سے 2 افراد ہلاک، عوام میں خوف و ہراس - میکسیکو میں شدید زلزلے

میکسیکو میں زلزلے کی پیمائش کرنے والی مقامی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جس کا مغربی ریاست مکاؤ کان سے 84 کلومیٹر دور بحرالکاہل کے ساحل کے قریب تھا۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔Two killed in Mexico earthquake

زلزلہ
زلزلہ
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 7:47 PM IST

میکسیکو،میکسیکو کے دارالحکومت میں شدید زلزلہ کے نتیجے میں کم از 2 افراد ہو گئے، زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔Two killed in Mexico earthquake

ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے‘اے ایف پی’کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں زلزلے کی پیمائش کرنے والی مقامی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جس کا مغربی ریاست مکاؤ کان سے 84 کلومیٹر دور بحرالکاہل کے ساحل کے قریب تھا۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 بتائی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو مچی چون میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلے کی وجہ سے میکسیکو شہر سے 400 کلو میٹر دور ہزاروں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس زلزلے کے بعد بدھ کو دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔زلزلے کے بعد کئی لوگ اپنے گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے، کچھ شہری اپنے پالتو کتوں کے ساتھ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر موجود تھے۔میکسیکو کے صدر ایندریس منینوئل لوپیز اوبراڈور نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’زلزلے کے آفٹرشاک کی شدت 6.9 تھی اور زلزلے کا مرکز کولکومن تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ مچی چون، کولیما، جیلسکو، گوریرو اور میکسیکو سٹی میں محسوس کیا گیا، زلزلے کے آفٹر شاکس میں اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا میں 5.8 شدت کا زلزلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.