ETV Bharat / international

Bus Accident in Nepal نیپال میں بس حادثہ، 16 افراد ہلاک درجنوں زخمی - نیپال میں سڑک حادثہ

نیپال کے ضلع باڑہ میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ بس دسہین کے تہوار سے واپس آرہی تھی۔ مقامی حکام کے مطابق اس بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔ Bus Accident in Nepal

16 killed in bus accident in Bara district of Nepal
نیپال کے ضلع بارہ میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 7:45 PM IST

کھٹمنڈو: نیپال کے ضلع باڑہ میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق، یہ حادثہ صبح کے اوقات میں اس وقت پیش آیا جب بس چتوان کے نارائن گڑھ سے باڑہ کے پاتھلیا کی طرف جارہی تھی اور ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر پل کے قریب ٹکرا گئی، جس میں دو درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ Bus Accident in Nepal

مکوان پور ڈسٹرکٹ پولیس کے انسپکٹر بلرام شریسٹھا کے مطابق 12 زخمیوں نے مکوان پور ضلع کے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا جب کہ دو دوسرے اسپتال میں اور ایک مکوان پور اسپتال اور چتوان میں دم توڑ گیا۔ مزید 24 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ بس دسہین کے تہوار سے واپسی پر لوگوں کو لے جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Sandeep Lamichhane Arrested نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

مقامی حکام کے مطابق اس بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے اور بالآخر پل سے دریا میں گر گئی۔ نیپال میں دسہین جیسے تہوار کے وقت سڑک حادثات عام ہیں جب لوگ تہوار کے لیے بڑی تعداد میں نقل مکانی کرتے ہیں۔ سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی طرف سے انسانی غلطی کے ساتھ اوورلوڈ گاڑیاں ہمالیہ کے خطے میں بڑھتی ہوئی اموات کا سبب بن رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.