ETV Bharat / international

Heavy Rains In California کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث 15 افراد لقمہ اجل

امریکہ میں شروع ہوئے بارش کے سبب 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ نیشنل میڑویالوجی سروس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نا مساعد موسمی حالات جاری رہیں گے۔

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 9:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کیلی فورنیا: متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی شدید بارشوں اور طوفان کے باعث 15 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 34 ملین افراد "سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔ قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق 34 ملین افراد "سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔'

حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کی بنا پر رونما ہونے والے حادثات، درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے اور سیلاب سے اموات ہوئی ہیں، سیلاب کی زد میں آنے والی ایک کار کی خاتون ڈرائیور کو آس پاس موجود لوگوں نے بچا لیا تا ہم ایک 5 سالہ بچہ سیلاب کے بہاو میں آتے ہوئے لا پتہ ہو گیا۔سانٹا کروز میں تقریباً 32 ہزار اور سانٹا باربرا علاقے سے 10 ہزار افراد کو سیلاب اور لرزش اراضی کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مشرقی علاقوں میں 2 میٹر تک برف پڑی ہے، اور پہاڑی علاقوں میں برف کے تودے گرنے کے خطرات کے پیش نظر آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق سانٹا کلارا کے تقریباً سوا دو لاکھ 25ہزار مکانات اور دکانوں کی بجلی منقطع ہے۔ نیشنل میڑویالوجی سروس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نا مساعد موسمی حالات جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید برفانی طوفان سے سب سے زیادہ نبرد آزما نیویارک میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے شدید موسم سرما کے طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کے لیے وفاقی امداد کا حکم جاری کیا تھا۔ ان کا یہ عمل محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کو اختیار دیتا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تمام کوششوں کو مربوط کرے جن کا مقصد مقامی آبادیوں پر ایمرجنسی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات اور مصائب کو کم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں برفانی طوفان، 23 افراد ہلاک، 50 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.