ETV Bharat / international

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک

پاکستان کے گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک
پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 10:41 PM IST

پاکستان میں بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملہ میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسرائیل کیلئے 14.5 بلین ڈالر کا پیکج منظور کیا، شمالی کوریا کا فلسطین کی حمایت کا اعلان

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے گوادر میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.