ساؤ پالو: شمالی برازیل میں ایمیزون ریاست کے اندرون شہر بارسیلوس میں ہفتہ کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ ایمیزون کے گورنر ولسن لیما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "وہ تمام سیاح تھے جو مچھلی پکڑنے کے سفر پر جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانکاری سے معلوم ہوا ہے کہ تمام سیاح برازیلین تھے۔
-
Brazil: 14 dead as medium-sized aircraft crashes in Barcelos
— ANI Digital (@ani_digital) September 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/lT2AMJSASm#Brazil #aircraftcrash #Barcelos pic.twitter.com/26etgQ0I5F
">Brazil: 14 dead as medium-sized aircraft crashes in Barcelos
— ANI Digital (@ani_digital) September 17, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/lT2AMJSASm#Brazil #aircraftcrash #Barcelos pic.twitter.com/26etgQ0I5FBrazil: 14 dead as medium-sized aircraft crashes in Barcelos
— ANI Digital (@ani_digital) September 17, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/lT2AMJSASm#Brazil #aircraftcrash #Barcelos pic.twitter.com/26etgQ0I5F
بتایا گیا ہے کہ پائلٹ کو بارسیلوس کے فشینگ ریزورٹ میں لینڈنگ کے لیے رن وے تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تباہ ہونے والے طیارے ایمبیرئر ای ایم بی 110 بینڈیئرینٹے کمپنی کے مالک، منوس ایئروٹیکسی ایئرلائن نے ایک سوشل میڈیا بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔ بارسیلوس کے میئر ایڈسن مینڈس کے مطابق، شہری تحفظ کی ٹیموں کو 14 لاشیں ملی ہیں، جن میں 12 مسافر، پائلٹ اور کو پائلٹ شامل ہیں۔
ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لینڈنگ کے وقت شدید بارش ہو رہی تھی۔ حادثے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ حادثے کے بعد حکام نے بیان جاری کر کے بتایا کہ ہم اس حادثے سے متعلق تمام تفصیلات جمع کرنے کے پابند ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ابتدائی طور پر ڈیٹا اکٹھا کرنے، شواہد کو محفوظ رکھنے، طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق اور تفتیشی عمل کے لیے دیگر اہم معلومات اکٹھی کرنے کے لیے خصوصی تکنیک استعمال کی جا رہی ہے۔
یو این آئی/ژنہوا مع مشمولات