نئی دہلی: میکسیکو کے وسطی شہر اراپواتو کے ایک بار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کر دیا۔ شہری حکومت نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ خواتین اور چھ مردوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔Mexico Bar Shooting
اراپواتو کے جنوب میں اس حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ گواناجواتو ریاست میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری اجتماعی فائرنگ ہے، اس سے قبل مہلک واقعے میں 18 افراد کی ہلاکت ہوگئی تھی۔ بندوق برداروں نے ریاست گوریرو کے سٹی ہال میں فائرنگ کی تھی جس میں شہر کے میئر سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ حالیہ ہفتوں میں میکسیکو میں ہونے والے حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Firing In Mexico میکسیکو میں فائرنگ، 18 سے زائد افراد ہلاک
گواناجواتو دنیا کے کئی سرکردہ کار مینوفیکچررز کے لیے مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا مرکز اور پروڈکشن سائٹ ہے لیکن حالیہ برسوں میں یہ منشیات کے گروہوں کے درمیان وحشیانہ جنگوں میں گھرا ہوا ہے۔