ETV Bharat / international

Wall Collapses in Islamabad پاکستان میں زیرِتعمیر پل کے قریب دیوار گرنے سے گیارہ مزدور ہلاک - پاکستان میں شدید بارش

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مضافات میں ایک زیر تعمیر پل کے قریب دیوار گرنے سے گیارہ مزدور ہلاک ہوگئے۔ شدیدی بارش کی وجہ سے یہ دیوار اس وقت گر گئی جب مزدور تعمیراتی جگہ پر سڑک کے کنارے اپنے خیموں میں آرام کر رہے تھے۔

11 dead after wall collapses near underconstruction bridge in Islamabad
پاکستان میں زیرِتعمیر پل کے قریب دیوار گرنے سے گیارہ مزدور ہلاک
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:37 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بدھ کے روز بارش کے سبب دیوار گرنے سے 11 مزدوروں کی موت ہوگئی اور چھ لاپتہ ہو گئے۔ ریسکیو سروس نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح کے وقت شہر کے گولڑہ موڑ علاقہ میں پشاور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز بارش کے باعث زیر تعمیر پل کے قریب کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں مزدور جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین دیوار کے نزدیک خیمے میں سو رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملبے سے گیارہ لاشیں نکالیں، ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ راحت رسانی خدمات کے مطابق لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 25 جون سے مانسون کی بارشیں ہو رہی ہیں، موسم سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 112 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بارشوں کی وجہ سے مشرقی پنجاب کے صوبہ پنجاب میں بھی پاکستان کے دریاؤں کے آبی سطح میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس سے سینکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور کم از کم 15,000 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایک سال پہلے پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ملک کے ایک تہائی حصے کو زیرآب کردیا تھا، جس میں 1,739 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس سیلاب کی وجہ سے 2022 میں پاکستان میں 30 بلین ڈالر کا نقصان بھی ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.