ETV Bharat / international

کورونا وائرس: بغداد اور نجف اشرف زائرین سے خالی - حفاظتی اقدامات

عراقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ جس کے بعد سے مقدس شہر نجف اشرف زائرین سے خالی ہوگیا ہے۔

Virus curfew and reaction in Baghdad and Najaf
کورونا وائرس: بغداد اور نجف اشرف زائرین سے خالی
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 8:42 AM IST

دنیا بھر میں جہاں بہت سے بڑے بڑے مرکزی شہر اپنی خوبصورتی، حسن و جمال، زیب و زینت اور شان و شوکت کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں نجف اشرف بھی شیعہ مسلک کے ماننے والوں کا مرکز ہونے کے حوالے سے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔ روحانی شہر نجف اشرف شیعوں کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔

ویڈیو: بغداد اور نجف اشرف زائرین سے خالی

مقدس شہر نجف جہاں ہر سال لاکھوں شیعہ زائرین زیارت کرتے ہیں، اس نئے کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحوں سے خالی ہو گیا ہے۔

حفاظتی اقدامات کے لیے بغداد میں عراقی پولیس نے چوکیاں قائم کیں اور لاک ڈاؤن کے لئے فوجی دستے دارالحکومت میں تعینات کردیئے گئے ہیں۔

نجف اشرف
نجف اشرف

حکومت نے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی اور سینما گھروں، کیفوں، کلبوں اور دیگر سماجی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات سے شروع ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے 10 دن تک اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

نجف اشرف  میں واقع مزار کی خوبصورت نقش و نگار

بتادیں کہ عراقی حکومت نے نئے وائرس کے 154 تصدیق شدہ کیسوں میں 11 اموات کی تصدیق کردی ہے۔

فیڈرل پولیس کے کمانڈر فرسٹ ڈویژن محمد قاسم نے کہا ہے کہ 'جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سڑکیں تقریبا خالی ہیں۔ ہم تمام شہریوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے خوف سے اپنے گھروں ہی میں رہنے کی اپیل کرتے ہیں'۔

نجف اشرف کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحوں سے خالی ہو گیا ہے

واضح رہے کہ زیادہ تر لوگوں میں نیا کورونا وائرس بخار اور کھانسی کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ دنیا بھر میں 219،000 سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 8،900 سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.