امریکی محکمہ ٹریجری کے آفس آف فارین ایسیٹس کنٹرول(او اف اے سی) نے لبنان کے رکن پارلیمان اور حزب اللہ کے رہنما امین شیری اور محمد حسن رعد کے نام اپنے ممنوعہ فہرست میں شامل کیے ہیں، جن پر امریکہ نے پرتشدد سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی سیاسی طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
فہرست میں شامل تیسرا نام حزب اللہ کے ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار واقف صفا کا ہے، جو کہ حزب اللہ کے جنرل سکریٹری حسن نصراللہ کے قریبی مانے جاتے ہیں۔
ٹریجری ڈیپارٹمنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ امین شیری اور حسن راعد حزب اللہ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے سیاسی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ ٹریجری کی طرف سے دہشت گردی کو تعاون دینے کے لیے 2017 سے اب تک حزب اللہ سے تعلق رکھنے 50 افراد کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔