ایران کے مغربی عراق میں واقع 'الاسد' فضائی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد مشرقی شام میں واقع امریکی فوج متحرک ہو گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آرجی ایس ) نے اعلان کیا ہے کہ فضائی اڈوں پر حملہ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'بھارت بند'، تمام ٹریڈ یونیئنر نے استقبال کیا
ترجمان سٹیفنی گریشم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں میں واقع امریکی ائیربیس پر حملے کے واقعہ سے وائٹ ہاؤس با خبر ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔