ETV Bharat / international

امریکہ کا طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ - امریکہ نے ضلع ہلمند کے شہر نہر سراج میں طالبان کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے

امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 'امریکہ نے ضلع ہلمند کے شہر نہر سراج میں طالبان کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے۔'

امریکہ کا طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 6:02 PM IST

میڈیا کے مطابق یہ فضائی حملہ ان کے حملوں کو روکنے کے لیے دفاع میں کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 'امریکہ نے ہلمند کے شہر نہر سراج میں طالبانی شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملہ کیا جو افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی چوکی پر مسلسل حملہ کر رہے تھے۔ اس حملے کو روکنے کے لیے یہ ایک دفاعی حملہ تھا۔ یہ طالبان کے خلاف 11 روز میں ہمارا پہلا فضائی حملہ تھا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم امن کے لیے پرعزم ہیں، تاہم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے شراکت داروں کا دفاع کریں۔ افغان اور امریکہ نے ہمارے معاہدوں پر عمل کیا'۔

امریکہ نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب طالبان کے حملے میں راتوں رات شمالی افغانستان میں 20 سے زیادہ افغانی فوجیوں اور پولیس افسران کی ہلاکت ہوئی ہے۔

تشدد میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنما کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی جس کے بعد موصوف نے ملک میں تشدد کو کم کرنے کا وعدہ کیا۔

بتا دیں کہ چار روز قبل طے پانے والے امن معاہدے پر طالبان کے تشدد اور امریکہ کے جوابی حملے کے سبب خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ امریکہ اور طالبان نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد امریکی افواج کے انخلا سے افغانستان میں امن قائم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.