ETV Bharat / international

یو این جنرل سکریٹری نے فلسطین میں میڈیا اداروں کی عمارت پر حملے کی مذمت کی

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اسرائیل نے بین الاقوامی میڈیا ادارے الجزیرہ اور ایف پی کی غزہ میں موجود آفس بلڈنگ کو تباہ کردیا۔ اس پر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گٹیرس نے میڈیا پر حملے کی مذمت کی ہے۔

Israel-Palestine conflict: UN chief 'deeply disturbed' by destruction of media offices in Gaza City
میڈیا ادارے پر حملے کی اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے فکرمندی کا اظہار کیا
author img

By

Published : May 16, 2021, 4:41 PM IST

فلسطین کے غزہ شہر میں اسرائیل کے ذریعہ بین الاقوامی میڈیا ادارے کی آفس کو فضائی حملے میں تباہ کیے جانے پر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گٹیرس فکر مند ہیں۔

انتونیو گٹیرس کے ترجمان ڈوجرک نے کہا کہ جنرل سکریٹری شہریوں کی اموات سے پریشان ہیں۔ گذشتہ رات اسرائیل کے فضائی حملے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے دس لوگوں کی موت ہوگئی۔

سکریٹری جنرل نے سبھی فریقوں سے کہا کہ شہریوں اور میڈیا ادارے کو کسی بھی طرح نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسے ہر قیمت پر گریز کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے بیان آنے کے بعد اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک 15 منزلہ عمارت پر حملہ کیا جس میں کئی بین الاقوامی میڈیا ادارے الجزیرہ اور ایف پی سمیت دیگر ادارے کی آفس موجود ہیں۔ حملہ سے پہلے آفس خالی کرنے کے لیے وقت دیا گیا۔

اسرائیل کے حملے میں فلسطین کے 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس میں 40 بچے شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے حملے میں 1300 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

معلوم ہو کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان اس وقت تنازع شروع ہوا جب مشرقی یروشلم میں متعدد فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.