یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کے مطابق روسی حملے میں پہلے روز 137 شہری ہلاک ہوگئے، صدر نے ایک ویڈیو جاری کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے 137 ہیروز، اپنے شہری کھو چکے ہیں جبکہ 316 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کسی دوسرے ملک سے کسی بھی طرح کا تعاون نہ ملنے کی بھی بات کہی ہے۔ Ukraine's president claims 137 civilians killed in Russian attack۔
ولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ان کے ملک کو روس سے لڑنے کےلیے اکیلا چھوڑ دیا دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسے حالات میں ہمارے ساتھ کون کھڑا ہے؟ مجھے کوئی نظر نہیں آتا، کون یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں؟ ہر کوئی خوفزدہ ہے" Ukrainian President Vladimir Zelensky released the video۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں دارالحکومت کیف میں رہنے والے شہریوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ روسیوں کے گروپ دارالحکومت کیف میں داخل ہوئے۔ ایسے میں شہر کے شہری ہوشیار رہیں اور کرفیو پر عمل کریں۔
دوسری طرف یوکرین پر روسی حملے کے درمیان، ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بات کی۔ اس دوران یوکرین میں جاری پیش رفت اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایس جے شنکر نے روسی وزیر دفاع سرگئی لاوروف سے بھی بات کی تھی۔ اس دوران ایس جے شنکر نے تنازعہ کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:
یوکرین پر حملے کے خلاف روس کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ روسی پولیس نے یوکرین کے خلاف حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے 1700 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔