ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا تین روزہ بھارت دورہ

متحدہ امارات کے خارجی اور بین الاقوامی امور کے وزیر شیخ عبداللہ بن زائد النہیان اتوارسے شروع ہورہے اپنے تین روزہ دورہ کے دوران بھارتی لیڈروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا تین روزہ بھارت دورہ
author img

By

Published : Jul 7, 2019, 11:36 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق شیخ عبداللہ اتوار کی شام کو یہاں پہنچنے کے بعد پیر کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔ وہ بھارتی کمپنیوں کے چیف ایکزیکیوٹیو افسران کی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی اگست 2015میں امارات کے دورہ پر گئے تھے اور تب دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے تعلق سے کئی معاہدے ہوئے تھے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.