متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates) کی فضائی دفاعی نظام نے انصار اللہ (حوثی) باغیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ Destroy two ballistic missiles fired by Houthi کردیا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) نے وزارت دفاع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ ڈبلیو اے ایم نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میزائلوں کے باقیات ابو ظہبی میں گرے، حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
اس سے پہلے جنوری میں ہی باغیوں نے ڈرون کے ذریعہ کئی بار ایک نئے ہوائی اڈے کے تعمیراتی مقام اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ڈیپو کے پاس ایندھن ٹینکروں سمیت امارات کے دارالحکومت کو نشانہ بنایا، جس میں تین لوگ مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Air strike on Yemen prison: یمن میں سعودی اتحاد کی باغیوں پربمباری،70افراد ہلاک
حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور کہا ہے کہ یہ یمن حوثی تحریک کے خلاف مہم میں امارات کی شراکت کا ردعمل ہے۔
یواین آئی