ترکی کے وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا کہ 'شام کی سرکاری فورسوں کے ذریعہ ہمارے فوجیوں پر گولی باری کرنے کی وجہ سے دو فوجی مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ اس علاقے میں جوابی کارروائی کے حکم دیئے گئے ہیں'۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ ترکی کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں ابھی تک 3138 شامی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شام کے 151 ٹینکوں، آٹھ ہیلی کاپٹروں، تین جنگی جہازوں، 51 بختر بند گاڑیوں اور گولہ بارود کے 10 گوداموں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔