ETV Bharat / international

ترک صدر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا

ترکی میں کورونا کیسز کی کمی اور بڑی تعداد میں ویکسینیشن ہونے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان کی کابینہ نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News
ترک صدر نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 12:34 PM IST

ترکی میں کورونا کی صورت حال بہتر ہونے اور ٹیکہ کاری مہم تیز ہونے کی وجہ سے ترکی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اعلان ترک صدر رجب طیب اردگان نے ویکسینیشن عمل تیز ہونے اور پابندیوں سے کورونا وبا میں کمی آنے کے بعد کیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدرطیب اردگان کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ صدر اردگان نے کہا کہ ملک بھر میں کرفیو یکم جولائی سے مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا، ساتھ ہی ہفتہ وار لاک ڈاؤن اور رات کا کرفیو بھی اٹھالیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر اسٹن گرینیڈ پھینکا

انہوں نے کہا کہ پابندیاں نرم کرنے کے سلسلے میں سفری پابندیاں، اربن پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے، کورونا کیسز میں غیر معمولی کمی کے بعد معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ملک میں جاری تیز ترین کورونا ویکسینیشن عمل کی بدولت آج کے دن تک 43 ملین افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران ویکسینیشن عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.