ترکی کوسٹ گارڈز نے 100 پناہ گزینوں کو دیدیم کے ساحل پر غرق ہونے سے بچالیا۔
ترکی میڈیا کے مطابق دیدیم کے ساحل سے ربڑ کی کشتی پر مہاجرین کے ایک گروپ کے موجود ہونے کی اطلاع پر کوسٹ گارڈ کمانڈ سے وابستہ ایک کشتی کو اس خطے میں بھیجا گیا۔ یونان کی جانب سے دیدم اور کشادہسی کے علاقوں میں 100 پناہ گزینوں کو ترکی کے علاقائی پانی میں دھکیل دیا گیا تھا۔
ربڑ کی کشتی میں سوار 51 افراد، جنھیں یونان نے ترکی کے علاقائی پانی میں دھکیل دیا تھا کو ساحل سمندر لایا گیا۔
49 پناہ گزینوں کو، جنہیں کشادہسی کے ساحل سے ترک علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا گیا تھا، کوسٹ گارڈ کمانڈ نیان سب کو ساحل پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی: گھوسن کے فرار ہونے کے معاملے میں پائلٹ رہا
پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کروانے کے بعد صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ہجرت مینجمنٹ بھیج دیا گیا۔
(یو این آئی)