ETV Bharat / international

ترکی پر پابندی کے حکم نامہ پرٹرمپ کے دستخط - ترکی پر معاشی پابندی

شمالی شام میں جاری ترکی کی فوجی مہم کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انقرہ پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے حکمنامہ پر دستخط کر دیئے۔

turkish action against on kurdish
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 4:16 PM IST

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں فوجی حملوں کو روکنے اور فوری طورپر جنگ بندی کو اپنانے کے لیے ترکی پر دباؤ ڈالنے کے واسطے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیا ہے۔

us sanctions on turkey
ترکی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ کا فرمان۔

ایگزیکٹیو آرڈر محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کو ترک حکومت کی شخصیات ، اداروں پر جو شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں یا امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، پر پابندیوں پر غور کرنے اور لگانے کا حق دیتا ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع اور توانائی پر پہلے ہی پابندئی لگائی جاچکی ہے۔ اس سے پہلے، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ وزارتوں کے علاوہ ان وزارتوں کے سربراہان اور ترکی کے وزیر داخلہ کے خلاف پابندیوں کو نافذ کر رہا ہے۔

مسٹر پومپیو نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت لگائی گئی پابندیوں سے بچنے کے لیے ترکی کو شمال مشرقی شام میں اپنے یکطرفہ فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنا چاہئے اور امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہئے۔

Intro:Body:

Urdu desk 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.