ETV Bharat / international

شمالی عراق میں ترکی کے تین فوجی ہلاک - شدت پسندوں کے خلاف کئی زمینی اور فضائی کارروائیاں کی گئیں

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق، شمالی عراق میں کرد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران کم از کم تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

three turkish soldiers killed in northern iraq
شمالی عراق میں ترکی کے تین فوجی ہلاک
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 9:03 PM IST

عراق کے شمالی علاقہ میں کرد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہوئی جھڑپ میں ترکی کے تین فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق، ترکی کے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں ایک جھڑپ میں 3 فوجی مارے گئے ہیں۔ ترک فوج نے دو روز قبل ہی عراق میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ہلاکتوں کے حوالہ سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈان: طلباء کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل

جو بائیڈن کی چینی صدر سے فون پر گفتگو

خیال رہے کہ پی کے کے کو ترکی، یوروپی یونین اور امریکہ نے شدت پسند تنظیم قرار دیا ہے جو شمالی عراق میں کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ترکی نے گذشتہ برس مئی میں پی کے کے کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل ترک فورسز نے عراق کے اندر زمینی کارروائیاں نہیں کی تھیں جبکہ اس اعلان کے بعد شدت پسندوں کے خلاف کئی زمینی اور فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

خیال رہے کہ پی کے کے نے سنہ 1984 میں مسلح کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں بھی علیحدگی کی پر تشدد تحریک کا آغاز کیا گیا تھا اور رپورٹوں کے مطابق اس تنازعہ میں ابھی تک 40 ہزار سے زائد جانیں جا چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.