ETV Bharat / international

شمالی عراق میں ترکی کے تین فوجی ہلاک، سات زخمی

عراق کے شمالی علاقہ میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

شمالی عراق میں ترکی کے تین فوجی ہلاک، سات زخمی
author img

By

Published : Aug 26, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:59 AM IST

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں ایک جھڑپ میں 3 فوجی مارے گئے۔

ترک فوج نے 2 روز قبل ہی عراق میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ہلاکتوں کے حوالہ سے بیان جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ پی کے کے کو ترکی، یوروپی یونین اور امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جو شمالی عراق میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ترکی نے رواں سال مئی میں پی کے کے کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اس سے قبل ترک فورسز نے عراق کے اندر زمینی کارروائیاں نہیں کی تھیں جبکہ اس اعلان کے بعد دہشت گردوں کے خلاف کئی زمینی اور فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

خیال رہے پی کے کے نے 1984 میں مسلح کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں بھی علیحدگی کی پر تشدد تحریک کا آغاز کیا گیا تھا اور رپورٹوں کے مطابق اس تنازع میں ابھی تک 40 ہزار سے زائد جانیں جا چکی ہیں۔

Intro:Body:

twe4tw

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.