سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے نے فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کو رملہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ ایک نوجوان کے سینے میں گولی لگی ہے ، دوسرے کے پیٹ میں ، تیسرے کے پیر میں جبکہ چوتھے کو ٹانگ میں معمولی چوٹیں آئیں۔ کیمپ میں رہنے والے نوجوانوں کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ ہوئی۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روسین فیلڈ نے بتایا ہے کہ اس جھڑپ میں چھ اسرائیلی افسران زخمی ہوئے ہیں ، جن کا علاج جاری ہے۔ دو فسادیوں کو حراست میں لیا گیا۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کی سرحدی پولس کے ذریعہ قلندیا ضلع میں چلائی گئی خفیہ مہم کے کچھ لوگوں نے پولس افسران پر پتھربازی کی۔ بارڈر گارڈ نے انہیں روکنے کے لئے گولیاں چلائیں اور غیرمہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا۔