ETV Bharat / international

Ceasefire in Afghanistan: طالبان مشروط جنگ بندی پر آمادہ

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 11:00 PM IST

طالبان نے جنگ بندی کے لیے اپنے قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نام حذف کرنے کی شرط لگائی ہے۔

Taliban agrees for conditional ceasefire in afghanistan

افغانستان میں جاری تشدد اور طالبان کے بڑھتے ہوئے دبدبے کے درمیان طالبان نے کچھ شرطوں کے ساتھ تین ماہ کے لئے جنگ بند ی کی پیش کش کی ہے۔ جن میں طالبان کی رہائی اور اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نام حذف کرنے کی شرط شامل ہے۔

افغانستان کے دو سو سے زائد اضلاع اور کچھ اہم سرحدی شاہراہوں پر قابض ہونے کے باوجود طالبان نے افغان حکومت کو اہم تجویز پیش کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان مذاکرات کار نادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان نے تین ماہ کی جنگ بندی کا پلان دیا ہے، جس میں وہ چاہتے ہیں کہ افغان حکومت ان کے سات ہزار قیدیوں کو رہا کرے، اس کے علاوہ طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ہٹائے جائیں۔

دوسری جانب افغان مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ یہ بڑا مطالبہ ہے، ہم نے پہلے بھی پانچ ہزار طالبان کورہا کیا جس سے صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید کشیدہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کا 85 فیصد سے زائد علاقہ اُن کے زیر اثر آچکا ہے، طالبان کی پیش قدمی اور کارروائیوں کے بعد افغان شہری کابل کا رخ کرنے لگے جبکہ اس لڑائی میں عام شہری کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک روانگی کی کوششیں کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.