شام کے صوبہ حمص کے پالمیرا علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے، شامی خبر رساں ادارے سانا (سیرین عرب نیوز ایجنسی ’ایس اے این اے‘) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
سانا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ بدھ کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی شام میں مواصلاتی ٹاور اور کچھ قریب کے فوجی اڈوں کو ہدف بناتے ہوئے میزائل داغے۔
یہ بھی پڑھیں: Syrian Farmers: شام میں زراعت کے لیے شمسی توانائی کا استعمال
رواں ماہ شام کو نشانہ بنا کر کیا گیا یہ دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو حمص کے دیہی علاقوں میں ٹی 4 ایئربیس کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا تھا۔
(یو این آئی)