ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں نے شام کے صوبوں ادلب اور حلب میں سرکاری چوکیوں پر پیر کی شام سے سینکڑوں توپ خانے اور میزائل داغے ہیں۔
بمباری مہم پیر کے روز ادلب میں ایک فضائی حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر کی گئی جس میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
حزب اختلاف کے ایک ترجمان کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب باغی تربیتی کیمپ پر فضائی حملے میں 50 سے زیادہ ترک حمایت یافتہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ فضائی حملے اس خطے میں ترکی اور روس کے درمیان باہمی معاہدہ کے بعد ہوئے حملے میں سب سے سنگین حملہ تھا۔ ایسی صورت حال کے پیش نظر اس معاہدے کے ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔