ETV Bharat / international

شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا مثبت - گھر میں ہی قرنطینہ میں رہتے ہوئے دو سے تین ہفتوں تک کام کرتے رہیں گے

شام کے صدر بشار الاسد کے دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ گھر میں قرنطینہ میں رہ کر کام کرتے رہیں گے۔

syrian president bashar al assad and his wife asma test positive for coronavirus
شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا مثبت
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 8:05 PM IST

شام کے صدارتی دفتر کے ایک بیان کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد کووڈ-19 ٹیسٹ کرایا جس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

شامی صدر بشار الاسد کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ گھر میں ہی دو سے تین ہفتوں تک قرنطینہ میں رہ کر کام کرتے رہیں گے۔

فروری کے وسط سے ہی جنگ زدہ شام میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن ملک کی شدید معاشی صورتحال کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے اختیارات محدود ہیں۔ یہ بات ملک کی کورونا وائرس کی مشاورتی کمیٹی کے ایک ممبر نے بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: یمن: حراستی مرکز میں آتشزدگی، آٹھ مہاجر ہلاک، 170 سے زائد زخمی

الاسد کی حکومت نے یکم مارچ سے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

شام میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک سرکاری طور پر 15،981 کورونا کیسز اور 1،063 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ تاہم، خیال کیا جاتا ہے کہ حکومت کی محدود ٹیسٹ کی وجہ سے اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.