ETV Bharat / international

لاک ڈاؤن کے درمیان اردن میں امتحانات

جنرل سیکنڈری امتحانات کے لئے 1،78،000 طلبہ سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے امتحان گاہ پہنچے، 23 جولائی کو امتحان اختتام پذیر ہوگا۔

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 2:23 PM IST

Students
Students

لاک ڈاؤن کے دوران اردن میں بدھ کے روز تقریبا 1،78،000 طلبہ اپنے آخری امتحانات دینے امتحان مراکز پر پہنچے اور سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے امتحان دیا۔

لاک ڈاؤن کے درمیان اردن میں امتحانات

جینرل سیکنڈری ایجوکیشن سرٹیفکیٹ کے لئے امتحان کے پہلے دن ریاضی کا مضمون تھا، جو اردن میں توجیہی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

طلبہ گزشتہ تین مہینوں سے گھر پر ہی پڑھائی کر رہے تھے اور اسکول میں آنے کا یہ ان کا پہلا موقع تھا۔

طالبہ طلہہ ریحان نے بتایا کہ "شروع میں میں گھبرا گئی تھی، اسکول جاتے ہوئے میں گھبرا گئی تھی اور مجھے ایک عجیب سا احساس ہو رہا تھا لیکن جب میں نے لڑکیوں اور حفاظتی اقدامات کو دیکھا تو مجھے اطمینان محسوس ہوا۔''

امتحانات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صحت کے سخت اقدامات کے درمیان منعقد کیا گیا۔

امتحان ہال
امتحان ہال

طالبہ تارا حاطم نے بتایا کہ ''خدا کا شکر ہے وائرس نے مجھےمتاثر نہیں کیا میں ان حالات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے کے قابل تھی، جو ہوا اس کے باوجود مجھے اپنی تعلیم حاصل کرنا چاہئے، خدا نے چاہا تو وائرس کا اثر ختم ہوجائے گا اور ہمیں اچھے نتائج ملیں گے اور ہم بہت خوش ہوں گے۔''

طلبہ کے لئے امتحان ہال کے اندر ماسک پہننا لازمی ہے جبکہ دستانے پہننا امتحان دہندہ کے اختیار میں ہے۔

امتحان ہال میں داخل ہونے سے پہلے وزارت صحت کی ایک نرس تمام طلبہ کا درجہ حرارت چیک کرتی ہے۔

وزیر تعلیم تثیر النعمی نے کہا کہ ''آج ہائی اسکول کا امتحان ریاضی کے مضمون کے ساتھ شروع ہوا۔ دو گھنٹے کا یہ امتحان ہے جبکہ کچھ ووکیشنل ایجوکیشن کے لئے طلبہ دیڑھ گھنٹے کے لئے امتحان میں بیٹھے ہیں۔ ہم تمام طلبہ کی حفاظت کے لئے وزارت صحت کے ساتھ ملکر ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کر رہے ہیں۔''

امتحان ہال میں داخل ہوتی طالبات
امتحان ہال میں داخل ہوتی طالبات

یہ امتحانات پورے اردن کے 720 اسکولوں کے 1،800 ہالوں میں منعقد کئے جا رہے ہیں، جو 23 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا۔

وزارت تعلیم نے ہنگامی صورتحال میں 42 اضافی ہال بھی تیار کرلیے ہیں۔

امتحان ہال کے باہر طالبات
امتحان ہال کے باہر طالبات

واضح ہو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر حکام نے مارچ کے وسط میں اسکولوں کو معطل کردیا تھا۔

اردن میں وائرس کے 1،132 معاملات اور نو اموات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.