کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے عائد کرفیو کے دوران ترکی کے شمالی بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع ایک شہر کی شاہراہ پر بھیڑوں کے جھنڈ کا شور سنائی دیا۔
سمسن میں اتکوم کی سڑکوں پر گزشتہ رات بھیڑوں کا یہ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب شاہرہ کرفیو کے باعث پوری طرح سنسان تھی۔ اس میں بڑی تعداد میں بھیڑ جمع تھے۔
شہر میں لاک کرفیو نافذ ہے، کسی کوبھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ایسے میں بھیڑوں کے اس جھنڈ کو لوگوں نے اپنے بالکانیوں سے اپنے موبائل کیمرے میں قید کیا اور ایک دوسرے کو شیئر کیا۔
سمسن شہر میں کورونا وائرس سے 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترک میں کوویڈ 19 سے اب تک 127659 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں 3461 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔