مغربی شام کے شہر عزاز میں بم دھماکے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اس دھماکے کا ویڈیو اتورا کے روز شامی اپوزیشن کے سول ڈیفنس نے جاری کیا ہے۔ شام میں اپوزیشن سِول ڈیفنس کو وائٹ ہیلمیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اتوار کے روز کہا کہ سوسی گاؤں میں ہوئے بم دھماکے سے سیکنڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شام میں پارلیمنٹ کے انتخابات حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں گرتی معیشت اور امریکی پابندیوں کے درمیان ہوئے۔