ETV Bharat / international

کورونا وائرس: سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو نافذ

جان لیوا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی شاہ سلمان نے 21 دن کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

کورونا وائرس: سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو نافذ
کورونا وائرس: سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو نافذ
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 1:58 PM IST

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو روزانہ شام7 سے صبح 6 بجے تک 21دن جاری رہے گا۔

عالمی وبا کے پیش نظر کورونا وائرس کے متعدد کیس سعودی عرب میں بھی سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے مقامی فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

ملک میں ضروری نقل و حرکت جس میں مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر پابندی نہیں ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسپتال جاتے ہوئے یا باہر آتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے مخصوص لباس کا استعمال کیا جائے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ایجنسیز، اور لوکل بسیں اور ٹیکسیاں پابندی پر عمل کریں ورنہ بھاری معاوضہ کی صورت میں سزا دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.