ETV Bharat / international

سعودی عرب کابینہ نے ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اتھارٹی کے قیام کو منظوری دی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:36 PM IST

Saudi cabinet
Saudi cabinet

سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت ہونے والی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کورونا سمیت مختلف ملکی اور غیر ملکی امور کے سلسلے میں فیصلے کئے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا اس دوران کورونا صورت حال، ملکی اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانرواں کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی معاملات اور ملکی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں عمرہ کی اعلی کمیٹی کی تنظیم اور لائحہ عمل کے علاوہ اختیارات کی تقسیم کے لیے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے مملکت میں غیر منافع بخش شعبے کی بہتری کے لیے قومی مرکز قائم کیا جائے گا۔

آن لائن اجلاس میں کابینہ نے جن شعبوں کو نجکاری کی جارہی ہے، ان کے کارکنوں اور اہلکاروں کے معاملات کی انجام دہی کے طریقہ کار کو بھی منظور کیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دوران اجلاس کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے موصول ہونے والے مکتوب کے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں کابینہ نے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بتایا۔

کابینہ اراکین نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.