ETV Bharat / international

سعودی عرب: بدعنوانی کے الزام میں 65 افراد گرفتار

سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی کمیشن نے بدعنوانی کے شبہ میں 411 ملزمین سے تفتیش کرنے کے بعد مقامی اور غیر ملکیوں سمیت 65 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

saudi arabia's anti corruption authority arrested 65 people on corruption charges
سعودی عرب: بدعنوانی کے الزام میں 65 افراد گرفتار
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 4:39 PM IST

سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ کمیشن نے سعودی عرب میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے 490 جگہوں پر چھاپہ ماری کی۔

اس دوران بدعنوانی کے شبہ میں 411 ملزمین سے تفتیش کی گئی جبکہ مقامی اور غیر ملکیوں سمیت 65 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق، گرفتار 48 ملزمین وزارت دفاع، داخلہ، انصاف، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات اور پانی وزراعت جیسی وزارتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، پانچ افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

اس کے علاوہ کچھ ملزمین کا تعلق اسٹیٹ سیکیورٹی پریذیڈینسی، خوراک و ادویہ، موسمیات، تحفظ ماحولیات سے ہے جن پر رشوت خوری، جعل سازی اور منصب اور اختیارات کا غلط استعمال جیسے الزامات عائد ہیں۔

انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق، گرفتار کیے گئے تمام ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.