سعودی عرب کے محمکہ صحت نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے دوران نظام صحت کے ضمن میں ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لائی ہے۔
محمکہ صحت کے مطابق اس اقدام سے مستقبل میں منصوبوں اور خدمات کو وسعت دینے اور بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
- وزارت صحت کی کوششوں:
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ایچ آئی ایم ایس ایس اور ہیلتھ 2.0 مڈل ایسٹ ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس اور نمائش کے دوران وزارت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
وزارت صحت نے سعودی صحت کونسل اور سعودی کمیشن برائے صحت کی خصوصی خصوصیات کے کا بھی اس سلسلے میں ذکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا 'سعودی عرب نے صحت کی خدمات کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل صحت کو ترجیحی طور پر لیا ہے'۔
- مووید ایپ mawid کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں جیسے 'مووید' ایپ جس سے صارفین (میڈیکل) اپائنٹمنٹ بک کرسکتے ہیں۔ ایپ میں 14 ملین سے زیادہ صارفین نے اندراج کیا ہے اور اس کے ذریعے 60 ملین سے زیادہ تقررییں کی گئیں'۔
وزیر نے مزید کہا کہ 'حالیہ مہینوں میں مہیا کی جانے والی خدمات نے شہریوں اور صحت کے شعبے دونوں کی بہت مدد کی ہے'۔
- سہولیات:
انھوں نے کہا 'اس ایپ سے ڈاکٹروں اور مریضوں کے مابین رابطوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے دواؤں کی فراہمی کا وقت کم ہوتا ہے'۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'صحت کے پروٹوکول پر عمل پیرا ہو کر اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں'۔
- مزید پڑھیں: سعودی سرکاری محکموں کو اعلی کارکردگی پر انعام
واضح رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر 217 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد کل تعداد 357،128 ہوگئی ہے۔