سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاتح ٹیم کو ساڑھے 7 لاکھ ریال اور ایک بی ایم ڈبلیو کار انعام میں دی گئی۔
سعود الشیبانی اور فہد الشیبانی تاش ٹورنامنٹ کا حتمی مقابلہ جیت کر اول انعام کے مستحق ہوئے۔ ان کا مقابلہ سعودی شہری عبدالرحمٰن المطرفی اور یزید الیوبی سے تھا جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ریاض میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ریال کے انعام میں دی گئی۔
وہیں تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو 3 لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ریال دی گئی۔
ٹورنامنٹ میں خواتین کی 20 ٹیموں نے بھی شرکت کی لیکن وہ حتمی مقابلوں سے پہلے ٹورنامنٹ سے نکل گئیں۔