ETV Bharat / international

سعودی عرب میں ایک شخص کا سرقلم - news of Saudi Arabia

سعودی عرب کے شہر دمام سے تعلق رکھنے والے مجرم مصطفیٰ بن ھاشم بن عیسیٰ آل درویش نے حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کی راہ اختیار کی تھی۔

Saudi Arabia
Saudi Arabia
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 8:44 PM IST

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دمام شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند کو مسلح دہشت گرد گروپ تشکیل دینے کے جرم میں سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے عدالت میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے لیے مسلح گروپ تشکیل دینے، افراتفری پھیلانے، فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بم تیار کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام سے تعلق رکھنے والے مجرم مصطفیٰ بن ھاشم بن عیسیٰ آل درویش نے ولی الامر کے خلاف مسلح بغاوت کی راہ اختیار کی اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ایک مسلح گروپ تشکیل دی تھی۔

مجرم ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں، ملک میں افراتفری پھیلانے اور فرقہ وارانہ نفرت پر اکسانے کا قصور وار قرار پایا تھا۔ ملزم سیکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملوں میں بھی ملوث تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے سزائے موت سنائی۔ اس نے سزا کے خلاف اپیل عدالت اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا مگر اس کی سزائے موت برقرار رہی۔ اسے عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ گذشتہ روز اسے سنائی گئی سزا پرعمل درآمد کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.