سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ایک قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار تقریب کے دوران بم دھماکہ ہوا۔
اس بم دھماکہ میں ایک دھماکہ خیز آلہ کار سے ٹکرا جانے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ 'اس تقریب میں متعدد ممالک کے نمائندے موجود تھے جن میں یورپی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی'۔
فرانس کی وزارت خارجہ کے مطابق ' یہ سالانہ تقریب جنگ عظیم اول کے خاتمے کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ جس میں فرانس سمیت متعدد قونصل خانوں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ جنھیں نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے'۔
'فرانس اس بزدلانہ اور بلاجواز حملے کی شدید مذمت کرتا ہے'۔
دھماکے کی تصدیق یونان کے ایک اہلکار نے کی جس نے نام بتانے سے انکار کیا۔
سعودی حکام نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور سعودی سرکاری میڈیا نے اس کی اطلاع نہیں دی ہے۔
شاہ سلمان بھی آئندہ برس کے لئے پالیسی ترجیحات پیش کرتے ہوئے بدھ کے روز قوم کو سالانہ خطاب دیں گے۔