ETV Bharat / international

سعودی عرب نے 2060 تک زیرو کاربن کا ہدف حاصل کرنے کا اعلان کیا - گرین سعودی عرب

دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک سعودی عرب نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس کا مقصد 2060 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو صفر تک پہنچانا ہے۔

Mohammed bin Salman, Saudi Crown Prince
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:54 PM IST

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کاربن کا اخراج سالانہ 270 ملین ٹن سے کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک سعودی عرب نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کا مقصد 2060 تک خالص صفر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج تک پہنچنا ہے اور 100 سے زائد ممالک میں شامل ہوکر انسانی ساختہ آب و ہوا کی تبدیلی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

مملکت نے یہ اعلان اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں عالمی COP26 آب و ہوا کانفرنس شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل کیا جو کہ گلوبل وارمنگ اور اس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے سربراہان مملکت کو متوجہ کرے گی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب 2030 تک 45 کروڑ درخت لگائے گا جبکہ 80 لاکھ ہیکٹر رقبے پر محیط بنجر زمینوں کو بحال کرے گا۔

سعودی عرب نے فورم میں شرکت کے لیے متعدد ممالک کے سربراہان کے علاوہ عالمی اداروں کے نمائندوں کو مدعو کیا ہے۔

گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ فورم دو دن یعنی 23 اور 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.