ETV Bharat / international

Saudi Airstrike: یمن میں سعودی عرب کا فضائی حملہ، 40 سے زیادہ ہلاک

فضائی حملے میں 40 سے زائد حوثی باغیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

Houthi rebels in Yemen
Houthi rebels in Yemen
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 1:44 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 3:04 PM IST

یمن کے صوبے مارب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملوں میں 40 سے زائد حوثی باغی مارے گئے ہیں۔

ماریب میں مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملوں میں صرواح ضلع میں باغیوں کے ٹھکانوں، اجتماعات اور محاذ پر تعینات حوثیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور نو مسلح گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فضائی حملے باغیوں کی جانب سے فرنٹ لائن پر تعینات یمنی فورسز پر شروع کیے گئے حملوں کے جواب میں تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حکومت نواز مسلح افواج کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Huge Sinkhole in Yemen: یمن میں بہت بڑا سنک ہول، ایک معمہ

حوثیوں کے زیر انتظام المسيرة ٹی وی نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ضلع صرواح میں 19سعودی قیادت والے فضائی حملوں کی اطلاع دی۔

(یو این آئی)

Last Updated : Sep 15, 2021, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.