کینیڈا میں مقیم رائف بداوی کی اہلیہ (انصاف حیدر) کے مطابق اس نے اپنے شوہر سے بات کی ہے جو توہین اسلام کے جرم میں 10 سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔
الجزیرہ کی اطلاع کے مطابق سعودی بلاگر رائف بداوی دس سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد سعودی جیل سے رہا ہوگئے۔ بداوی کی اہلیہ انصاف حیدر جو اپنے تین بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں نے ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دی کہ بداوی کی رہائی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔
-
#Raifestlibre Après 10 ans de détention #Raifestlibre ! #Raifisfree After 10 years in prison #Raifisfree !
— Ensaf Haidar ⚜️ (@miss9afi) March 11, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
بعد 10 سنوات من السجن #رائف_حرّاً pic.twitter.com/1VA0XjSofs
">#Raifestlibre Après 10 ans de détention #Raifestlibre ! #Raifisfree After 10 years in prison #Raifisfree !
— Ensaf Haidar ⚜️ (@miss9afi) March 11, 2022
بعد 10 سنوات من السجن #رائف_حرّاً pic.twitter.com/1VA0XjSofs#Raifestlibre Après 10 ans de détention #Raifestlibre ! #Raifisfree After 10 years in prison #Raifisfree !
— Ensaf Haidar ⚜️ (@miss9afi) March 11, 2022
بعد 10 سنوات من السجن #رائف_حرّاً pic.twitter.com/1VA0XjSofs
ایک سعودی سیکورٹی اہلکار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بداوی اب جیل میں نہیں جبکہ اسے جیل سے رہا کردیا گیا۔
بداوی کو 2012 کے دوران سعودی عرب میں سائبر کرائم قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اس پر "اسلام کی توہین" اور ایک لبرل آن لائن فورم قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بداوی نے اپنے بلاگ پر سعودی عرب کی مذہبی پولیس پر تنقید کی تھی۔ سعودی عدالت نے 2014 میں بدوی کو 10 سال قید کے ساتھ ساتھ 1000 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔
ابھی تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ بداوی کی رہائی کن شرائط کی بنیاد پر ہوئی ہے، کیونکہ 2014 میں دی گئی سزا کے تحت بداوی پر سفری پابندی عائد کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کچھ روز قبل سعودی بلاگر رائف بداوی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی ڈائریکٹر، ہیبا مرائیف نے کہا تھا کہ "رائف بداوی نے اپنی زندگی کی ایک دہائی جیل کی سلاخوں کے پیچھے محض اظہارِ رائے کی آزادی کے اپنے حق کو استعمال کرنے کے لیے گزار دی۔”
انہوں نے سعودی حکام سے فوری اور غیر مشروط طور پر بداوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ بداوی پر عائد سفری پابندی کو بھی ختم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں سے مل سکے۔