قطر میں فائزر بائیو ٹیک کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد قطر نے ملک بھر میں مفت ٹیکہ کاری مہم کے آغاز اعلان کیا ہے۔
قطر نے سات بنیادی صحت مراکز بنائے ہیں جہاں شہریوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دو مرحلوں میں دی جائے گی۔
قطر میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں 70 برس سے زائد عمر کے افراد، طبی کارکنان اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
گذشتہ روز قطر کے 79 سالہ سابق صدر عبداللہ الکوبیسی کو پہلی ویکسین کی خوراک دی گئی۔
کورونا ٹیکہ کاری مہم کا پہلا مرحلہ 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا اور حکومت نے کہا ہے کہ وہ سنہ 2021 میں ملک کی پوری آبادی کو مفت میں کورونا ویکسین لگائے گی۔
قطر نے ماڈرنا کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ-آسٹرا زینیکا ویکسین کے حصول کے لیے بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
قطر کے صحت کے حکام نے بتایا کہ ان کے پاس قطر کی پوری آبادی کو پورا کرنے کے لیے کافی ویکسین موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، 23 مارچ کو پارلیمانی انتخابات
کورونا وبا کے درمیان، قطر وسیع پیمانے پر کورونا جانچ کرکے اپنے معاملات اور اموات کی تعداد کو محدود کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
آج قطر کے وزارت صحت نے جانکاری دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 140 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے ملک میں اب تک مجموعی طور پر مثبت واقعات ایک لاکھ 42 ہزار 448 ہوچکے ہیں جن میں 243 اموات بھی شامل ہیں۔
جب سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے تب سے قطر 12 لاکھ سے زائد افراد کا کورونا کا جانچ کر چکا ہے، جو اس کی تقریبا نصف آبادی ہے۔
قطر کے صحت کے حکام نے بتایا کہ وہ ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ قطر میں جگہ جگہ کورونا کا سراغ لگانے کا ایک نظام موجود ہے، جس میں ایک ایپ بھی شامل ہے جو لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے اور اگر کوئی بھی کورونا متاثر ہوتا ہے تو معلوم ہوجاتا ہے۔