ETV Bharat / international

خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل، تصاویر جاری - lift the shroud of Kaaba

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی۔ 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف پہنایا جائے گا۔

Preparation of new shroud of Kaaba completed, photos released

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:38 PM IST

مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔

چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی تھی، غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔ اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاص رپورٹ: بھارت میں خانہ کعبہ کا 100 برس قدیم غلاف

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے، غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا، رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.