ETV Bharat / international

مسجدالحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لئے اجازت نامے لازمی

حفاظتی ٹیکے لگانے والے افراد کے لئے یکم رمضان المبارک سے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد 14 دن گزارے ہیں یا وہ جو اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

coronavirus jab
coronavirus jab
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 1:02 PM IST

رمضان کے مہینے میں مسجدالحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لئے حکومت کے ذریعہ اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ اجازت نامہ انہیں لوگوں کو دیا جائے گا جنہوں نے کووڈ 19 کے ٹیکے کی دونوں خوراک لی ہوگی یا پہلی خوراک کو 14 دن مکمل ہو چکے ہوں گے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ایک سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ 'توکلنا ایپ' میں بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ٹیکے لگانے والے افراد کے لئے یکم رمضان المبارک سے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد 14 دن گزارے ہیں یا وہ جو اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

عمرہ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے (اعتمرنا) اور (توکلنا) ایپس کے ذریعے جاری ہوں گے۔ زائرین تاریخ اور وقت کا انتخاب مہیا آپشن کے حوالے سے کریں گے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے صرف اتنی تعداد میں لوگوں کو اجازت نامے جاری ہوں گے جن کی موجودگی سے ایس او پیز پر عمل درآمد متاثر نہ ہوتا ہو۔ اجازت نامے توکلنا ایپ کے ذریعے چیک کیے جائیں گے۔

وزارت کے عہدیدار نے ہدایت کی کہ عمرہ، نماز اور زیارت کے اجازت ناموں کے لیے منظور شدہ اصل پلیٹ فارم اعتمرنا اور توکلنا ایپس ہیں۔ کوئی بھی شخص فرضی ویب سائٹس یا عمرہ، نماز و زیارت کرانے والوں کے چکر میں نہ پڑیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.