ETV Bharat / international

عالمی برادری کا لیبیا میں آزادانہ اور شفاف انتخابات پر زور

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:27 PM IST

فرانس کی صدارت میں پیرس بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے ملک کی خودمختاری، آزادی، سالمیت اور قومی اتحاد کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہاں شامل شرکا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملک کے مالیاتی اداروں اور نیشنل آئل کارپوریشن (این او سی) کوتحفظ دینے کی اپیل کی۔

peace and stability for Libya elections
عالمی برادری نے لیبیا میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اپیل کی

فرانس کی صدارت میں پیرس بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء نے لیبیا میں 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں آزادانہ، منصفانہ، جامع اور قابل اعتبار طریقے اختیارکرنے کی اپیل کی ہے۔

فرانس کے صدر ایمانویل میخواں، جرمن چانسلر انجیلا مرکیل، اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی، لیبیا کے عبوری صدر، وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے جمعہ کو اس انتخابات کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کی۔ مذاکرات میں لیبیا میں آزادانہ، منصفانہ، جامع اور معتبر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے پر زور دیا گیا۔

اس گفتگو کے اختتام پر اجلاس میں شامل تمام ممالک کے نمائندوں نے لیبیا کے مفاد میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے ملک کی خودمختاری، آزادی، سالمیت اور قومی اتحاد کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہاں شامل شرکاء نے تمام اسٹیک ہولڈرزسے ملک کے مالیاتی اداروں اور نیشنل آئل کارپوریشن (این او سی) کوتحفظ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے تیل کی برآمدات پرفوجی گروپوں کے ذریعہ کنٹرول کرنے کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسے ملک کے لیے خطرہ قرار دیا۔

لیبیا میں رواں برس 24 دسمبر کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.