ETV Bharat / international

فلسطینی صدر کو کورونا وائرس کے ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی - فلسطینی صدر کو کورونا وائرس کے ٹیکہ

غریب ممالک کی مدد کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی شراکت کے ذریعہ فلسطینی اتھاریٹی (پی اے) نے گذشتہ ہفتے تقریباً 62 ہزار کورونا وائرس ویکسین کی خوراکیں حاصل کی ہیں۔

Palestinian President
Palestinian President
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 6:04 PM IST

ویسٹ بینک میں کورونا وائرس ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے ساتھ فلسطینی صدر محمود عباس کو وائرس کے ٹیکہ کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

فلسطینی صدر کو کورونا وائرس کے ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی

فلسطینی صدر کے دفتر کے ذریعہ جاری ویڈیوں میں 85 سالہ عباس کورونا ٹیکہ کی پہلی خوراک لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اتوار کے روز صحت کارکن اور ضعیفوں کے لئے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ویست بینک میں کی گئی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کو مغربی کنارے میں ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہوتے ہی کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

غریب ممالک کی مدد کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی شراکت کے ذریعہ فلسطینی اتھاریٹی (پی اے) نے گذشتہ ہفتے تقریباً 62 ہزار کورونا وائرس ویکسین کی خوراکیں حاصل کی ہیں۔

کوویکس پہل کے تحت پہلی کھیپ میں غزہ کی پٹی میں فائزر بائیو این ٹیک کی 38 ہزار خوراکیں جبکہ اسٹرا زنکا کی 24 ہزار خوراکیں حاصل ہوئی ہیں۔

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں تقریبا 55 لاکھ فلسطینیوں کی آبادی میں 31،000 افراد کو کورونا ویکسین کا یہ ٹیکہ دیا جا سکے گا۔

ابھی تک فلسطینی اتھاریٹی نے اسرائیل سے 2 ہزار خوراکیں حاصل کی ہیں جبکہ روسی اسپوٹنک ویکسین کی مزید 10 ہزار خوراکیں ملی ہیں۔

اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں حکمراں حماس نے متحدہ عرب امارات میں مقیم عباس کے سیاسی حریف سے کورونا وائرس ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں حاصل کی ہیں۔

اسرائیل اپنے ملک میں آدھی سے زیادہ آبادی کو کورونا کا ٹیکہ لگوانے میں کامیاب رہا ہے لیکن فلسطینیوں کو ٹیکہ فراہم نہ کرنے پر اسے سخت تنقدی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے شہری اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور عبوری امن معاہدوں کے تحت فلسطینی اتھاریٹی اپنے زیر انتظام علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.